Sadipoetry Blog 2 Lines Poetry 2 Lines Urdu Poetry – Collection Of 210+ Dhukhi, Love And Romantic Urdu Shayari
2 Lines Poetry

2 Lines Urdu Poetry – Collection Of 210+ Dhukhi, Love And Romantic Urdu Shayari

Feeling sad and looking for something that lets others know how you are feeling?

Then you can find the solution to your problem in this post.

Sadipoetry.com’s team always tries to bring posts related to the reader’s interest.

That’s why this time we are sharing a collection of more than 210 Urdu Shayaries that can be used to express multiple feelings like Dhukhi, Love and Romantic.

In this post, you will read short Urdu poetries, mostly 2 lines short.

So, let’s start reading this amazing collection of 2 lines Urdu Poetry.

2 Lines Urdu Sad Poetry 2021

دل کی ساری رگیں چیختی ہیں
جب تم سے رابطه نہیں ھوتا
تھا، مگر ایسا اکیلا میں کہاں تھا پہلے
میری تنہائی مکمل تیرے آنے سے ہوئی
وقت ایک دن پلٹا کھا ہی جاتا ہے*
*اکڑ والے بھی تہجد میں رو پڑتے ہیں
اب حالِ دل نہ پوچھ کے تابِ بیاں نہیں،
اب مہرباں نہ ہو کے ضرورت نہیں رہی..!!
نخرے وہ براشت کریں جنہیں کوئی لالچ ہو
ہم یہ نخرے منہ پر دے مارتے ہیں
وہ آ گیا تو آنکھ اٹھا کر نہیں تکا
وہ جا چکا تو دیر تلک راستے تکے
مجھے ناز ہے میرے ضبط پر
مجھے پھر رلا میرے گمشدہ
احساس ختم، اہمیت ختم
                   جناب!!
دل بھرا، اور رابطے ختم
آئیے اپنائیے مطلب نکالئیے کهیلئیے
چهوڑ دیجئیے توڑ دیجئیے ثواب لیجئیے
زندگی کب کی خاموش ہو گئی
دل تو بس عادتاً دھڑکتا ہے
دکھ قتل کا نہیں اعتبار کا تھا
اس شخص نے گلے لگا کے مارا مجھے
جو کہتے ہیں احساس کرتے ہیں!
خدا کی قسم بکواس کرتے ہیں!
معتبر سانپ لگ رہے ہیں جناب
آپ کِس آستيں سے آۓ ہیں
کوشش تو کرو نا ۔۔۔صاحب۔۔۔
تھوڑا سا ہمیں یاد کرنے کی۔۔
رات سے ایک سوچ میں گم ہوں
کس بہانے تجھے کہوں آ جا

Read More :- Chai Poetry In Urdu | Chai Shayari

2 Lines Urdu Sad Poetry 2021

میرا خیال تھا میں ہی یہاں اکیلا ہوں
سُنا ہے آپ کا بھی ہم نشیں نہیں کوئی
عظیم تر ہے عبادت شباب کی لیکن
یہی گناہ کا موسم ہے کیا کیا جاۓ
‏درد اتنا کہ چیخ چیخ کے رو دوں
مجبوراتنا کہ سسک بھی نہ سکوں ۔
‏زندگی یوں تو ہمیشہ سے پریشان سی تھی
اب تو ہر سانس گراں بار ہوئی جاتی ہے..
تیرے سپنوں میں کھو جاؤں گا
جاناں: کچھ دیر بعد میں سو جاؤں گا
‏تمہاری بات کا میں اعتبار تو کر لوں
مگر یہ عمر نہیں ہے فریب کھانے کی..
‏کُچھ نا خدا کے فیض سے ساحل بھی دُور تھا
کُچھ قسمتوں کے پھیر میں گرداب لے گیا..
‏ہر نئی سانس نئی آس سے معمور رہی
زندگی ہنس کے ترا بوجھ اٹھایا ہم نے..
کچھ لوگ تحفے بھی کمال دیتے ہیں”
“وحشتیں,تنہائیاں،الجھنیں، رسوائیاں”
‏زندگی کا فلسفہ بھی کتنا عجیب ھے
شامیں کٹتی نہیں، سال گزر جاتے ہیں۔
کیسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی
بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوے۔۔!
‏انتہائی نفرت کی صورت تو_دیکھئے
خاکہ یار بنانے کی اجازت بھی نہیں ہمیں ..
‏خاموشی شکوہ کہاں ہے
یہ تو بے بسی کی انتہا ہے..
ہے کُچھ تو بات “جہانگیر” جو چھا گئی خاموشی
کس بُت کو دے دیا دِل ، کیوں بُت سے بن گئے ہو۔
یہ تو صرف بہانہ ہے مل بیٹھنے کا ورنہ
تیرا ملنا چائے سے زیادہ میٹھا ہے

Read This :- Naya Ek Rishta Paida Kyun Karein Hum – Jaun Elia Urdu Poetry

Love Urdu Shayari In 2 Lines 2021

‏ہم تھے ٹھہرے ہوئے پانی پہ کسی چاند کا عکس
جس کو اچھے بھی لگے اس نے بھی پتھر پھینکا..
‏میں تیرے شہر سے نِکلا تھا عین اُس لمحے
ترے نِکاح پہ تقسیم _جب بتاشے ہوئے۔
‏میری خلقت تو فقط ایک تماشا ہی ہوا
میری مٹی میں محبت کی کمی رکھی گئی
جانے کس واسطے خدشات میں رکھا دل کو
جانے کس واسطے آنکھوں میں نمی رکھی گئی..
محبت کے “غلیظ قصوں” میں  وہ “پاک” بن کر نکل گئی
میں “بدکردار” کہلایا گیا ۔
‏کون سمجھے گا میرے کرب کی گہرائی کو
لوگ پنکھے سے اُتاریں گے, چلے جائیں گے
اب خدا ہی لائے تو لائے ورنہ
خود تیرے شہر نہیں آنے والا..
‏جس شخص کی خاطر یہ تیرا حال ہے..!!
اس نے تیرے مر جانے پہ رونا بھی نہیں ہے
جون ایلیا
کچھ غم فراق کا ہے نہ کچھ وصل کی خوشی
ہوں اُس کے ذوق و شوق میں مسرور رات دن
آؤ تمہیں چائے پلاتے ہیں
میٹھے کی جگہ عشق ملاتے ہیں.
میں اس کا ہاتھ ہی تھامے رہا تو اس نے کہا
مرے بدن میں کمر، لب، کلائیاں بھی تو ہیں
پھولوں کی نمائش میں اگر وہ بھی ہوا تو
اک بار گلابوں کو بڑی آگ لگے گی
ہے تیری جُدائی اور میں ہوں
ملتے ہی کہیں بچھڑ گیا توُ
*جون ایلیاء*
لفظ واپس پلٹ نہیں سکتے،،
کتنا مشکل ہے گفتگو کرنا
” جنھیں ہم سے شکایتیں ہیں
انھیں کہنا ملیں ہم سے “‏‎

Read More :- Jaun Elia Poetry Yaaro Kuch To Haal Sunao

Urdu Dukhi Shayari 2021

اوقات نفرت کی بھی نہیں تھی
اور ہم محبت کر بیٹھے ان سے
مرد اکثر ایسی عورت سے ڈرتا ہے!
جس سے وہ بےپناہ محبت کرتا ہے
تمہیں کیوں وہم رہتا ہے، تجھے ہم بھول جائیں گے
ارے تم دل کی دھڑکن ہو، اور دھڑکن زندگی تک ہے
اگر تو وجہ پوچھے تو ایک بات کہوں
بن تیرے اب ہم سے بھی جیا نہیں جاتا
ﺍﺏ   ﻣﻨﺎﻧﺎ  ﺑﮩﺖ  ﮨﯽ  ﻣﺸﮑﻞ  ہے
خود ﺳﮯ ﻧﺎﺭﺍﺽ ہوگیا  ہوں میں
کسی کی فطرت سانپ جیسی ہوتی ہے
دودھ پینے کے بعد بھی ڈسنا نہیں بھولتے
*ایسی چاہت سے لاکھ بہترتھا*
*کاش تم کُھل کے دشمنی کرتے*
*بہت دل کرتا ہے ہنسنے کو*
*مگر رُلا دیتی ہے کمی تیری* 
اس لیے کی ہے تجھ سے کنارہ کشیل
ہم تیری الجھنیں جو بڑھاتے ہیں
اے بارش ذرا کھل کے برس یہ کیا تماشہ ہے
اتنی رم جم تو ہماری آنکھوں میں روز ہوتی ہے
• تجھ سے اُلفت کی بھیک مانگوں میں،
مجھ سے یہ عمر بھر نہیں ہو گا.
شوقی
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھا
کہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا
جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے

Read :- Amir Ameer Romantic Poetry Ye Kis Py Taaweez Kar Rahy Ho

Best Dukhi Shayari In Urdu 2021

وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھا
کہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا
جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
غریب لڑکی کے سپنے عجیب ہوتے ہیں !
میں دل بناؤں تو وہ گھر بنانے لگتی ہے۔ ۔۔۔!
احمد عطاءاللہ
پھولوں کی نمائش میں اگر وہ بھی ہوا تو
اک بار گلابوں کو بڑی آگ لگے گی
” جنھیں ہم سے شکایتیں ہیں
انھیں کہنا ملیں ہم سے “‏‎
ہے تیری جُدائی اور میں ہوں
ملتے ہی کہیں بچھڑ گیا توُ
*جون ایلیاء*
ہزاروں منزلیں ہوں گی ہزاروں کارواں ہوں گے
نگاہیں ہم کو ڈھونڈ یں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے

More Poetry :- Parveen Shakir Poetry Chalne Ka Hausla Nahi

Best 2 Lines Sad Shayari 2021

کتنی بنجر  ہیں  تمھاری  آنکھیں
خواب تو جل کے مر گئے ہوں گے
یوں راتوں کو جاگنے کی میری عادت تو نا تھی
ناجانے کس کی یادوں نے مجھے آوارہ بنا دیا
ہمارے پاس تو صرف تمھاری یادیں ہیں 
زندگی اُسے مبارک ہو جس کے پاس تم ہو
یہ حماقت کی پہلی سیڑھی تھی
میں نے پتّھر کو _ پُھول مارا تھا
لفظ واپس پلٹ نہیں سکتے،،
کتنا مشکل ہے گفتگو کرنا
ہائے جب عشق کیا تھا تم سے
افف!! وہ عالم میری نادانی کا
میں اب ناول ادھورے چھوڑ دیتا ہوں
جہاں پہ دیکھ لوں بچھڑتا ہوا کسی کو

Also Like :- Jaun Elia Poetry Yaaro Kuch To Haal Sunao

Dukhi Poetry In Urdu 2021

اوقات نفرت کی بھی نہیں تھی
اور ہم محبت کر بیٹھے ان سے
کاش تو مجھے یوں مل جاے
جیسے بات بات پہ طعنے ملتے ھے
اس لئيے خود_____كو توڑ بيٹھا ہوں..
ديكھنا تھا______کہاں کہاں ہو تم..
وہی ضد ، وہی حسرت ، نہ دردِ دل کو کمی ہوئی..!!
عجیب ھے محبت میری ، نہ مل سکی نہ ختم ہوئی..!!
مبتلا رُوح کے____ عذاب میں ہوں
کب سے دِل کو ،کُھرچ رہا ہے کوئی
گلا پھاڑا نہیں کرتے، رَفو دریافت کرنے میں
اگر بے کار رہنے کی___ مُشقت راس آ جاتی
زمانے سے لگا ئی اُمیدیں چھوڑ دی ہم نے
تنہا آ ئے تھے تنہا جا ئیں گے پھر اُ میدیں کیسی
کچھ دل فریب لوگ تھے ۔۔۔
جن سے ہم دل امید لگا بیٹھے تھے ۔۔۔

2 Lines Sad Shayari In Urdu 2021

کچھ یوں ملی نظر ان سے..!!
باقی سب نظر ۔۔انداز ہو گئے..!.!
میں وہ کیوں بنو جو آپکو چاہیے،
آپکو وہ قبول کیوں نہیں جو میں ہوں…….
تسلی رکھ وہ بھی یاد کریں گے۔۔
زرا ان کے مطلب کے دن تو آنے دے..!!
مر کے نِکلے قفس سے___خُوب ہوا
تنگ آئے تھے___ اِس مکاں میں ہم
جانے والا یادوں کے دو عکس ادھورے چھوڑ گیا
اک تصویر جدائی کی   اور  اک منظر حیرانی کا
*وہ الم کشوں کا ملنا وہ نشاط و غم کے ساۓ*
*کبھی  رو  پڑا  تبسم   کبھی  زخم   مسکراۓ*
تیرے جواب کے وقفے طویل ہیں بہت
گزر جاتےہیں میرے سوال کے موسم۔۔۔

2 Lines Sad Shayari In Urdu 2021

ٹوٹے ہوئے جو لوگ ہیں ہم سے ملیں کہ ہم
کرتے ہیں دل لگا کے____دلوں کی رفو گری.
اے ذوقؔ تکلف میں ہے تکلیف سراسر
آرام میں ہے وہ جو تکلف نہیں کرتا
کاش وہ آئنہ ہم ہوتے تو کمال تھا_
جس آئنے کو ہے اجازت اسے دیکھنے کی_
اتنے نایاب نہیں کہ کوئی چاہے ہمیں!!!
اتنے عام بھی نہیں کوئی ٹھکرائے ہمیں!!!
جب ٹوٹیں گی فریب کی زنجیریں
نظر آجائیں گی سب کی تصویریں
آج بنے بیٹھے ہیں جو آپ کے ہمدرد 
توڑیں گے  وہی خواب کی تعبیریں

Urdu 2 Lines Sad Shayari 2021

اس قدر پیار سے آواز نہ دے یہ نہ ہو
تو پکارے اور میں تصویر سے نکل آؤں۔
حال پوچھتی نہیں دنیا زندہ لوگوں کا
چلے آتے ہیں جنازے پہ بارات کی طرح…
میری چپ کے ہزار مطلب ہیں
پہلا  یہ  کہ  تُو  کلام  کرے_
ہمارے ساتھ بھی کم سانحے نہیں گزرے
ہمارے بعد ، ہمارے بھی دن منانا یار
اداسیوں کا تعفن رہا وہیں کا وہیں
‏جلایا کمرے میں لوبان اور عود بہت
‏قدیم خوابوں کی روحیں مگر نہیں نکلیں
‏اگرچہ آنکھوں پہ کروائے دم درود بہت

Conclusion

“Sochta Hoon Woh Meri Iyadat Ko Aayenge Yahi Khayal Mujhe Bar Bar Bimar Karta Hai”

Urdu is a soulful language. It is popular worldwide for its graceful words.

In this post, you read more than 210 Shayari in Urdu. You can use them to express your emotions wisely.

If you found the perfect Urdu Shayari to express your feelings in our post, then share it with us in the comment section.

Also, share this post with your friends and family so they can also read this amazing collection of Urdu Shayri.

And you can also download your favourite Urdu Shayri images from our platform.

Exit mobile version