Sadipoetry Blog Chai Poetry Urdu Chai Poetry – Collection Of 77 Urdu Chai Poetries
Chai Poetry

Urdu Chai Poetry – Collection Of 77 Urdu Chai Poetries

Is chai your favourite drink? Are you a Chai lover and looking for Urdu poetries to express your love toward Chai?

If yes, then you hit the right page.

Chai is the esteemed drink of many people in the world. A large section of people loves to wake up with a sip of tea.

To tribute all the Chai lovers, Sadipoetry.com’s team brings a collection of 77 Urdu poetries.

In this post, you will read multiple Urdu Shayaris related to Chai love.

“ Sochu To Kya Lamhe Honge, Jab Sath Honge Barish, Shayari, Chai, Tum Aur Mein”

So wake up by sipping tea and start reading this amazing Chai Shayri post.

Best Chai Poetry In Urdu | Chai Shayari چائے شاعری

طلسمِ مصر ہے اُس کے حسین ہاتھوں میں
جو وُہ بنائے تو چائے کو جام کر دے گا
تمام سسکیوں کی میں ہائے لایا ہوں
اہل غم بیٹھو میں چائے لایا ہوں ۔۔۔۔
حضرت ! کبھی تو آئیے درگاہِ عشق میں
چائے بھی پِلائی جائے گی قوالیوں کے ساتھ!
چائے پی کر جائیے گا مدتّوں بعد آئے ہو۔
رکھ دیا ہے دھوپ میں پانی ابلنے کے لیئے
سوچو تو
کیا لمحہ  ہوگا
جب ہوں گے ساتھ
بارش…شاعری ,چائے
تم اور میں
چائے چائیے ، کون سی جناب
لپٹن عمدہ ہے، ھممم لاجواب
پہلی چائے کی چسکی جیسا ہے
کیا بتاؤں وُہ شوخ کیسا ہے
بے وَفائی کی خیر ہے لیکن
ہائے ظالم نے چائے نہ پوچھی
گھر کی صفائی، کھانا، بچوں کی دیکھ بھال
لڑکی کو چائے لانا مہنگا بہت پڑا
وہ  یوں  ہی  اپنی محبّت  کو نیا  موڑ  دیتا  ہے
آدھی چائے پیتا ہے باقی میرے لئے چھوڑ دیتا ہے
چائے کا ذائقہ نہیں آتا
کچھ دنوں سے خفا خفا ہے کوئی
جانے میں کیا سوچ کے چپ ہوں گم سم ہوں
جانے وہ کیا سوچ کے واپس آئی ہے
یہ مہمان نوازی ہے یا اور ہے کچھ
میرے لئے وہ چائے بنا کر لائی ہے
تو مجھ سے خفا ہے تو
صرف چائے کے لیے آ
تمھیں الجھن ہے چائے سے
مجھے پھر بھول جاؤ تم…
ایک  فتویٰ  ہم  پر  بھی۔۔۔
ہم چائے کو جان کہتے ہیں۔
جب بھی پریشان ھوتا ہوں
چاے کا مہمان ھوتا ہوں

Best Urdu Poetry 2 Lines | Sad, Romantic, Bewafa Poetry

Attractive Tea Shayari In Urdu

چاۓ کے ساتھ اسکی خوشبو کے ذائقے۔۔۔۔
وہ شام۔۔۔۔وہ گھڑی۔۔۔۔۔بس زندگی تمام۔۔۔
‏ایک کپ چائے اور کچھ باتیں
اگر تیرے شہر میں ٹھہرے تو
جو چائے کے دیوانے ہوتے ہیں۔۔
وہ لوگ بہت سیانے ہوتے ہیں۔۔
پی کے چائے جو آجاتی ہے منہ پہ رونق
وہ سمجھتے بیمار کا حال اچھا ہے
منتظر ہیں سموسے، چاۓ اور میں
آپ آئیں کہ یہ شام مکمل ہو
تمام سسکیوں کی میں ہائے لایا ہوں۔
اہل غم بیٹھو میں چائے  لایا ہوں ۔۔
‏‎وقت قلیل باتیں طویل شکوےہزار
پر  جانے  دیجئیے  چائے  پیجئے!
” مت پوچھ ساقی اُن کے میخانے کا پتہ،
اُن کے شہر کی چاۓ بھی نشہ دیتی ہے “
تھام کے سر کو اب درد سے نڈھال بیٹھا ہوں
چاۓ کے کپ پر جب سےدل ہار بیٹھا ہوں۔۔۔
چائے کی قدر کیجئے صاحب۔۔
یہ تمام مشروبات کی مُرشد ہے۔۔
‏‎‎آدھی رات اور گہرے ساۓ
خالی کرسی ، میں اور چائے
یوں تو بہت انمول تھا وہ
مگر بِک گیا ایک چائے کی پیالی پر

Heart Touching Chai Shayari In Urdu

منتظر ہیں سموسے، چاۓ اور میں
آپ آئیں کہ یہ شام مکمل ہو
شام یو ہیں کٹ گئ انتظار میں
چاے بھی ٹھنڈی ہوگئ انتظار میں
ہم اتنی گرم جوشی سے ملے  تھے
ہماری چائے ٹھنڈی ہوگئی تھی
میرے لیے تم بن جاؤ چائے کی مانند
اور میں پیتے پیتے نہ تھکوں تم کو
مجھے بیاں کرو ذاٸقے میں۔
اور لکھنا چاۓ جیسی ہوں۔۔
تم کو آتے دیکھا تو نیچے رکھ دی چائے
اور کتنا احترام کروں تمہارا تم ہی بتاؤ
وہ فقط  خوبصورت ہی نہیں ہے
وہ   چائے بھی اچھی بنا لیتی ہے
‏نہیں ہے کوئی بھی امید تیرے آنے کی
میں چائے کو اور کتنا اُبال سکتا ھوں..
ﭘﮭﻮﻝ، ﺍﻟﺒﻢ، ﺷﺎﻋﺮﯼ، ﭼﺎﺋﮯ !!
ﺫﺍﺕ ﺑﮑﮭﺮﯼ ﭘﮍﯼ ﮨﮯﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ !!
ایک تنہائی ، دُوسری چا‏‏ئے…
شاعری میری تیسری سہیلی ہے
لمس کی آنچ پر جذبوں نے اوبالی چائے
عشق پیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے

2 Lines Urdu Poetry | Dhukhi Shayari | Love Romantic Shayari

Best Chai Shayari In Urdu

پرتکلف سی ، مہکتی ، وہ سہانی چائے
اب کہاں ھم کو میّسر ھے تمہاری چائے
مایوس کیوں ہو اس کپ کو دیکھ کر
لوگ تو خون پی جاتے ہے تم چائے پیوں
تم چائے کی طرح محبت تو کرو
میں بسکٹ کی طرح ڈوب نا جاوں تو کہنا۔۔
اس کے ہاتھوں کی چائے…
ہائے بندہ ڈوب کے مر جائے…
چسکیوں کی بات سسکیوں پہ آگئی
یاد آگیاتھا تیرے ساتھ چائے پینا
ہاتھ آگے نہیں کیا اس نے
میں نے بھی چاۓ میز پر رکھ دی
آو مل کہ بیٹھتے ہیں چائے پہ کہیں
آج اتوار ہے تم کو فرصت ہوگی۔۔
چائے کی تعریف کرنے کو جب بھی قافیہ جوڑا ہے
مجھے احساس یہی ہوا ہے کہ میرا  علم تھوڑا ہے
ایک پھیکی چائے پینی ہے
تمہاری میٹھی باتوں کے ساتھ
چائے۔ شاعری۔ اور تم،
        بھاتے بھی بہت ہو
               اور دل کو جلاتے بھی بہت ہو

Love Shayari on Chai with Images

‏پہلی نمبر  پر تنہائی،دوسرے پر چائے
شاعری تو ہماری تیسری محبت ہے
چائے ، شاعری اور اِن سے منسوب
اک شخص اور ھم کچھ نہیں
دن میں تین دفع یہ کام ضرور کریں
چاۓ پیٸں،چاۓ پیٸں اور چاۓ پیٸں
یہ چائے کا وقت ہے _______ جناب
محبت پر تبصرے .. !! ہم نہیں کریں گے
چہرے پر تازگی دل میں موسم بہار رکھنا،
میرے آنے سے پہلے چائےکاکپ تیار رکھنا
امُور دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں
یہاں فقط تیری چلتی ھے یا چائے  کی
ﭼﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ پہ کھنچے چلے آئیں گے
وہ لوگ بھی جو آج کل مصروف بہت ہیں
آپ ہمیں چھوڑ نہ سکیں گی
ہم آپ کی چاۓ بن جائیں گے
ڈھیر ساری باتیں ہیں،  ڈھیر سارے شکوے ہیں
چائے پیتا رہتا ہوں، خود سے لڑتا رہتا ہوں
میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آکر
درد میں ڈوبی ہوئی شام سوالی چائے
عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جانِ واجد
ٹھنڈی ہوجائے تو پڑ جاتی ہے کالی چائے
پرتکلف سی ، مہکتی ، وہ سہانی چائے
اب کہاں ھم کو میّسر ھے تمہاری چائے
ایک تالاب تھا کچھ پیڑ تھے اور تنہائی
میں جہاں شام ڈھلے جاتی تھی پینے چائے

Emotional Chai Shayari in Urdu – چائے شاعری

اُس کا حق ھے _ ھمیشہ اُسی کا رھے گا
محبت چائے نہیں _ جو سب کو پلا دی جائے
امُور دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں
یہاں فقط تیری چلتی ھے یا چائے  کی
میں یہی سوچ رہا تھا کہ! اجازت چاہوں
اس نے پھر اپنے ملازم سے منگا لی *چائے*
گاؤں کے خالص گُڑ” جیسی  
  وہ میٹھی محبت سی لڑکی
ہر گھونٹ کو تیرے ہجر نے کڑواھٹ دی
راس آیا نا ہمیں ساتھ میں چائے پینا

Romantic Sad 2 Lines Poetry in Urdu| Love Shayari

Best Chai Poetry In Urdu – Chai Shayari Urdu

بس طلب چائے کی پیالی ہے
ہم سا بھی کب کوئی سوالی ہے
ایک بس چاہ اور چائے ہے 
باقی ہر شے تو اب گنوا لی ہے
اس محبت کی اور چائے کی
کب کسی چیز نے جگہ لی ہے
بے وفائی یوں کی ہے چائے سے
ایک رکھی تو اک اٹھا لی ہے
لاکھ دیکھیں ہیں چائے خانے پر
نہ وہ ساقی نہ وہ پیالی ہے
اپنی ہر پیاس ہم نے تو ابرک
اپنی چائے میں ہی بجھا لی ہے

Chai Poetry In Urdu – Chai Shayari In Urdu – چائے شاعری

پُرتکلف سی ، مہکتی ، وہ سُہانی چائے
اب کہاں ھم کو میّسر ھے تمہاری چائے
میں نے چینی کی بھی مقدار بڑھا کر دیکھا
بن ترے لگتی ھے کچھ کڑوی کسیلی چائے
میں تری یاد میں کھو جاتا ھوں بیٹھے بیٹھے
منہ مرا تکتی ھی رہ جائے ، بیچاری چائے
وہ مُجھے بُھول گئی، میں نہیں بُھولا اُسکو
ساتھ رھتی ھے شب و روز خیالی چائے
تیرے وعدوں سے بھرےخط بھی دکھانے ھیں تجھے
آج کی شام کو چائے ھے ضروری چائے
ایک دن سو کے اُٹھوں میں، توُ مرے سامنے ھو
کاش ہاتھوں میں لئے ایک پیالی چائے
تھام کے ہاتھ کو، لاتی ھے مُجھے پاس ترے
بھاپ اُڑاتی ھوئی ، ٹیبل پہ ، دِوانی چائے
لمس ہاتھوں کا ترے، نا ھی محبّت کا سُرور
راس آئی نہ کبھی مجھ کو پرائی چائے
ڈال کے کپ میں تقاضائے محبت کا اُبال
یاد آتی ھے مُجھے تیری سوالی چائے
ھائے کیسے یہ گری ھے ترے ہاتھوں پہ، امـؔر
جھاڑو  پیٹی سی ، مرن جوگی ، نگوڑی چائے

Conclusion

People’s love of Chai has no boundaries and the same goes for Urdu Shayaries. A combination of both i.e. Urdu Shayri and Chai goes very well.

We can’t imagine our lives without a cup of tea. Whenever we visit someone’s home or office most probably people ask Chai first for greetings.

It shows how common this drink has become.

So, share your favourite Chai moment with us in the comment section. Our team would love to read all your genuine comments.

Exit mobile version